پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کردار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کردار 


پی سی بی کی جانب سے اعلان 

پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔ جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔


چیئرمین پی سی بی  احسان مانی کا  بیان
چیئرمین پی سی بی  احسان مانی نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سب کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔ وہ ہر مشکل وقت میں اپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے علاوہ ہیلتھ ورکرز کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اپنی طرف سےاس وبا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے۔

 چیئرمین پی سی بی  احسان مانی کی جانب سے درخواست

احسان مانی نے کہا کہ وہ  پی سی بی کی جانب سے ایک بار پھر پوری قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرے، انہیں اور ان کے پیاروں کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کا واحد راستہ احتیاط ہے۔
چیئرمین  پی سی بی نے کہاکہ ہم ایک باہمت قوم ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ہم سب مل کر اس وبا کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پی سی بی نے ایڈوائزری برائے صحت
 پی سی بی نے ایڈوائزری برائے صحت جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ چھینک، کھانسی، کھانے سے پہلے اور بعد میں اور ٹوائلٹ کے استعمال کے بعد باقاعدگی سے صابن یا الکوحل والے سینیٹائزر سے ہاتھ دھوئیں،چھینکتے وقت ٹشو پیپر یا رومال کا استعمال کریں،ٹشو پیپر یا رومال کے استعمال کے فوری بعد اسے کوڑے دان میں پھینکیں،مصافحہ کرنے یا گلے ملنے سے پرہیز کریں،کھانسنے یا چھینکنے والے افرادسے دور رہیں۔

Comments

The Dataspot said…
good, Allah sub ki duaon or khidmat qabool farmaye
The Dataspot said…
پاکستانی قوم اورپاکستانی کرکٹ ٹیم زندہ باد
The Dataspot said…
May Allah keep us safe from coronavirus
The Dataspot said…
یا اللہ پاکستان اور عالم دنیا میں موجود تمام اُمت محمدی کی حفاظت فرما۔ آمین
Unknown said…
بہت اعلیٰ کاوش ہے
Unknown said…
coronavirus shutting down every thing