اے پاک پروردگار ماہِ رمضان سے قبل کرونا وبا سے نجات عطا فرما-آمین


رمضان المبارک :رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ


یا اللہ تجھے تیری رحمت کا واسطہ اپنی قدرت سے خطرناک کرونا وبا کو اس ماہ مقدس کے آغاز سے قبل ہی نیست و نابود کردے۔ بے شک اے پاک پروردگار تیری ہی ذات ہے جو اس کا مکمل خاتمہ کر سکتی ہے۔ اللہ جی حرم پاک بیت اللہ شریف، روضہ رسول اور کل دنیا کی مساجد کی رونقیں بحال کردے۔ اے ہمارے رب ہمیں اس مظطرب خوف و ہراس کی کیفیت سے چھٹکارا دے ۔ یا اللہ ہم سے راضی ہو جا ہم خطاکار ہیں توبہ کرتے ہیں میرے پیارے اللہ معاف فرما اور اس وبا کا جو شکار ہو کر بیمار ہیں اُن کو صحت یاب کر دے۔

ارشاد باری تعالیٰ:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ” اے ایمان والو روزے تم پر فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ حاصل کر سکو۔"
اللہ کے فضل و کرم سے ہم سب ایک بہت ہی با برکت ، عظیم مہینے کا استقبال کرنے جا رہے ہیں یہ مہینہ روزہ ، تراویح، تلاوت قرآن پاک ، احتساب و جائزہ ، مغفرت ، جہنم سے چھٹکارہ اور صدقہ و احسان کا مہینہ ہے ۔جس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔یہ اجروثواب بڑھا کر دینے گناہوں کے معاف کرانے ،دعاں کے قبول ہونے اور درجات کے بلندہونے کا مہینہ ہے۔

فرمان رسول ﷺ:
آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ:” خوش بخت ہیں وہ لوگ جو اللہ کے لیے بھوکے اور پیاسے رہتے ہیں ( یعنی روزہ رکھتے ہیں ) یہ لوگ قیامت کے روز سیرو سیراب ہوں گے۔“اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ اس ماہ مبارکہ کی نعمت سے ہمیں باربار استفادہ کا موقع ملاہے ،لیکن جن فیوض و برکات کو حاصل کرنا چاہیے تھا وہ ہم اس طرح حاصل نہیں کر سکے ۔ جس طرح حضور نبی کریم ﷺ نے ہمیں تلقین کی تھی یاصحابہ کرامؓ کا طریقہ رہا ہے۔

’’حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اُنہوں نے بیان کیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آگیا ہے۔ اس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں۔ اس میں شیاطین کو (زنجیروںمیں) جکڑ دیا جاتا ہے۔ وہ شخص بڑا ہی بد نصیب ہے جس نے رمضان کا مہینہ پایا لیکن اس کی بخشش نہ ہوئی۔ اگر اس کی اس (مغفرت کے) مہینہ میں بھی بخشش نہ ہوئی تو (پھر) کب ہو گی؟‘‘

رحمت اور برکت والا مہینہ:

یہ مہینہ تمام مہینوں کی مانند نہیں ہے جب یہ آتا ہے تو رحمت اور برکت لے کر آتا ہے اور جب جاتا ہے تو بخشش کے ساتھ جاتا ہے اس ماہ میں اللہ تعالیٰ ملائکہ کو حکم دیتا ہے کہ شیطان کو جکڑ دو تاکہ کوئی مومن اس کے وسوسوں کا شکار ہو کر برکتوں سے محروم نہ رہ جائے۔

خلق خدا سے محبت:

یہ مہینہ جہاں انفرادی اصلاح ، تزکیہ نفس اور عبادت کا تقاضا کرتا ہے وہیں خلق خدا سے محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا بھی تقاضا کرتا ہے ۔

مطالعہ قرآن پاک
رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں قرآن عظیم الشان نازل ہو ا۔ قرآن شب قدر ہی کو لوح محفوظ سے آسمان دنیاپر اتار اگیا یہی وجہ ہے کہ حضورﷺ رمضان المبارک میں قرآن کی تلاوت کا بہت زیادہ اہتمام فرماتے تھے۔

رمضان المبارک میں نیکیوں کا اجر :
رمضان میں ہر نیکی کا ثواب 70 گنا کر دیا جا تا ہے ۔

اعتکاف:
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا۔ ایک سال بوجوہ ناغہ ہوا توآپنے اگلے سال بیس دن اعتکاف کیا۔

Comments

mutbassum said…
یا اللہ تجھے تیری رحمت کا واسطہ اپنی قدرت سے خطرناک کرونا وبا کا مکمل خاتمہ کر دے۔ اے ہمارے رب ہمیں اس مظطرب خوف و ہراس کی کیفیت سے چھٹکارا دے ۔ یا اللہ ہم سے راضی ہو جا ہم خطاکار ہیں توبہ کرتے ہیں میرے پیارے اللہ معاف فرما اور اس وبا کا جو شکار ہو کر بیمار ہیں اُن کو صحت یاب کر دے۔آمین
mutbassum said…
O God save us from this disease
mutbassum said…
Aameen Ya Rabul Aalaameen
Unknown said…
Aameen Ya Rabul Aalaameen
یا اللہ ہم سے راضی ہو جا ہم خطاکار ہیں توبہ کرتے ہیں میرے پیارے اللہ معاف فرما
Transfinity said…
Aameen, Ya Allah is waba se jaan chura. Sub ko mehfooz rakh.