کورونا وائرسکیخلاف جنگ میں بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض نے اسلام آباد کے علاقے بارہ کہومیں کورونا کو روکنے کے اقدامات کرنے کااعلان کردیا۔
اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کی جانب سے بارہ کہو میں جراثیم کش سپرے کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ جہاں جہاں کورونا وائرس کے سلسلے میں جراثیم کش سپرے کلورین والے پانی سے علاقے کو دھونے سمیت عوام کے وسیع تر مفاد میں جو عملی اقدامات کرنے کو کہے گی بحریہ ٹاﺅن ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اور کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کیلئے کریگا۔
ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ کل سے بارہ کہو میں جراثیم کش سپرے شروع کردیا جائے گا اور دو روز میں علاقے کو جراثیم سے پاک کردیا جائے گا۔
ملک ریاض نے ملک وقوم کی خدمت کا یہی عزم ایک مرتبہ پھر دہرایا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ ”گزشتہ سالوں میں بحریہ ٹاﺅن پر کینہ پروری میں حملے کیے گئے جس کی وجہ سے نہ صرف ادارے کا مالی نقصان ہوا بلکہ اس کے فلاحی کاموں پر شدید اثر پڑا، تاہم کورونا وائر س جیسے کرائسز میں بحریہ ٹاﺅن پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوئی کوئی کسر نہیں چھوڑے گا“
Comments
Post a Comment