کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پلے آف میں پہنچنا تقریبا ناممکن ہوگیا

 پی ایس ایل 5 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین مقابلہ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے-قذافی سٹیڈیم،لاہور میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ ہوگیا۔میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

Comments