کورونا وائرس، بنگلہ دیشی کرکٹرز کا شاندار اعلان

بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھی کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں شامل


 بنگلادیش کھلاڑیوں کا سوشل میڈیا پر بیان 
تمام بنگلادیش کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے کہ اس وقت پوری دنیا  کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے،  کورونا وائرس بنگلادیش میں بھی تیزی سے پھیلتا جارہا ہے جس کے باعث ہم تمام کھلاڑی سوشل میڈیا سے کوشش کر رہے ہیں کہ اس سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کی آگاہی دے سکیں۔
ستائیس بنگلادیش کھلاڑیوں کا  اپنی ماہانہ تنخواہ کا نصف حصہ عطیہ  

بنگلہ دیش کے 27 کرکٹرز نے اپنی آدھی تنخواہ حکومتی فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا تاکہ وہ اسے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں استعمال کر سکیں۔


بنگلہ دیشکرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ اگر  ہم دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے ذمہ داریاں سنبھال کر اور پورے دل سے شراکت کرنے کی کوشش کریں، تو ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔
 کھلاڑیوں نے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے وبا کے جلد ختم ہونے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شاہد آفریدی سمیت چند معروف شخصیات کی جانب سے بھی انفرادی طور پر ۔امداد کا سلسلہ جاری ہے


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کردار 
پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔ جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی  احسان مانی نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سب کو مل کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

Comments

The Dataspot said…
bangladesh team ka bohat acha faisal he. PCB or hamare players ne b aisa he kiya he
The Dataspot said…
scientists , researchers should discover cure of this disease. if someone are getting healthy from this disease please use that treatment or medicines which applied to them.