اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی شاہد آفریدی لوگوں کی مدد کے لئے نکل آئے
کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاﺅن کے بعد مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دیا
ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم ایک اچھی قوم بن کر دکھائیں، لوگوں کی مدد کریں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کریں،ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوا ہے جبکہ اشیاءمہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کیلئے سامان کا حصول بھی مشکل ہے جن کیلئے راشن کا انتظام کیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم پر ذرا بھی مشکل وقت آتا ہے تو صاحب استطاعت طبقہ مارکیٹوں سے چیزیں خرید کر اپنے گھروں میں جمع کر لیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اب غریب آدمی مارکیٹ جاتا ہے تو اسے ایک سینیٹائزر اور ماسک تک نہیں مل رہا کیونکہ ہم بڑے لوگوں نے یہ ساری چیزیں گھروں میں جمع کر لی ہیں۔
Comments
Post a Comment