تفصیلات کے مطابق دو مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے معروف امریکی اداکار ٹام ہانکس اپنی اہلیہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔
ٹام ہانکس کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ آسٹریلیا میں موجود تھے جہاں انہیں تھکان محسوس ہوئی۔ اداکار نے بتایا کہ انہیں ٹھنڈ، جسم میں درد اور بخار کی شکایت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس کی ہوا ہے تو انہوں نے بھی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا جس پر ان کی رپورٹ مثبت آئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق 63 سالہ امریکی اداکار کا کہنا ہے کہ عوامی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے جب تک ضرورت ہو گی وہ خود کو الگ ہی رکھیں گے۔
واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ وائرس کا شکار1135 افراد زیر علاج ہیں۔ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے امریکہ نے یورپین یونین کے ساتھ ایک ماہ کے لیے تمام سفری رابطے منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے
Comments
Post a Comment