کورونا وائرس :پاکستان میں مجموعی تعداد 664 ہوگئی،لاہور لاک ڈاون کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کا ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 664 ہوگئی، ملک میں آج 200 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 90 ، سکھر میں سب سے زیادہ 89 ، پنجاب میں آج 77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد
کورونا وائرس
کے مریضوں کی تعداد
|
|
357
|
سندھ
|
137
|
پنجاب
|
104
|
بلوچستان
|
27
|
کے پی
|
30
|
گلگت
بلتستان
|
9
|
اسلام
آباد
|
کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی عوام کو 3 گھروں میں رہنے کی ہدایت ۔
پنجاب حکومت کی شہریوں کو 2 روز کےلئے گھروں میں رہنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منگل کی صبح 9 بجے تک مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات پر پابندی کا اعلان کیا۔دودھ، دہی کی دکانیں، مٹن، چکن شاپس، پٹرول پمپس، فارمیسی، بیکریز، فروٹ و سبزی منڈیاں اور شاپس کھلی رہیں گی۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے سروس جاری رہے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا ایمرجنسی آرڈیننس منگل کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری کےلئے پیش کیا جائےگا۔
لاہور کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع
پنجاب کے دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر نے تمام پانچوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ میو ہسپتال میں علاج کی بہترین سہولیات میسر ہیں۔ میوہسپتال میں داخل کوئی مریض بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کو دوسرے مریضوں سے 500 سو گز کے فاصلے پر ٹھہرایا ہوا ہے، تاکہ پھیلنے کا خدشہ کا پیدا نہ ہو۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔
پیپلزپارٹی کا ملک کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ
پیپلزپارٹی نے ملک کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل لاک ڈاؤن ہے، ہردن اور گھنٹے کی تاخیر وبائی آفت سے مقابلہ مشکل بنا رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ہم کیا کریں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم کب کریں گے؟ ہمیں دیگر ملکوں کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا ۔ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔ شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے۔ عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔
Comments
Post a Comment