کورونا وائرس: ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 487 ہوگئی

پاکستان میں  کرونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 487ہو گئی، جبکہ تین افراد اس ملحق بیماری سے فوت ہوگئے ہیں۔  ملک بھر میں اب تک 487 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔ کیسز کی تعداد چند ہی دنوں میں چار سو سے زائد ہو گئی ہے ۔
 پاک فوج میدان عمل میں



کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاک فوج بھی میدان عمل میں آگئی اور کراچی ایکسپوسنٹر میں قرنطینہ سنٹرقائم کردیاگیا جس کا آرمی میڈیکل کور نے کنٹرول بھی سنبھال لیاہے ، ابتدائی طورپر 1100بیڈز پر مشتمل فیلڈہسپتال قائم کیاگیا،ا دھر لاہور کے ایکسپوسنٹر کو بھی قرنطینہ سنٹر میں بدلنے کافیصلہ کرلیاگیا۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ ایران زائرین کی سندھ میں بڑی تعداد میں واپسی ہے ، اب تک 249 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر بلوچستان ہے جہاں کیسز کی تعداد 81  ہو چکی ہے۔ صوبے پنجاب میں 78 افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Image result for coronavirus in pakistan sindh

کراچی میں اب تک کورونا وائرس کے تین مریض صحتیاب ہو کر گھر واپس جا چکے ہیں۔






Comments

The Dataspot said…
Pakistan Army zindabad