پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 33 ہوگئی

مزید کیسز رپورٹ، ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 33 ہوگئی
ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 33 ہوگئی، بلوچستان میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں موجود مریضوں کی تعداد 10 ہوگئی، ملک میں مقامی طور پر متاثر ہونے 2 مریض بھی رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک ہی دن میں کرونا وائرس کے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک، سندھ میں بھی ایک اور بلوچستان میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یوں ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی کل تعداد 33 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 17 ہے، بلوچستان میں 10 کیسز، جبکہ باقی کیسز اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ ہونے والے مریضوں میں 2 ایسے مریض بھی ہیں جو مقامی طور پر ہی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Comments