کورونا: نیویارک میں ایک دن میں 237 اموات, متاثرہ لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ کو دے دیا گیا
-
امریکہ کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا براہ راست ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وبا کی تردید اور فوری سدباب کے حوالے سے تاخیر نے قیمتی جانیں ضائع کردیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات 33 ہزار سے زیادہ ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکی ریاست نیویارک میں 237 اموات سامنے آئی ہے جس کے بعد ریاست میں اموات کی کل تعداد 965 ہو گئی ہے۔
یہ پورے ملک کی کل اموات کا 40 فیصد ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کی تعداد پہلے ہی 2000 سے تجاوز کر چکی ہے اور ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ
ہے۔
نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوؤمو نے ایک دن میں کووڈ 19 کے 7195 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے نیویار میں متاثرہ افراد کی تعداد 59313 ہو گئی ہے۔
نیویارک اب امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بن چکا ہے۔
سرکاری ماہر ڈاکٹر انتھونی فوسی کا بیان
امریکہ میں متعدی امراض کے سرکاری ماہر ڈاکٹر انتھونی فوسی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ایک سے دو لاکھ امریکیوں کو ہلاک کر سکتی ہے۔
امریکہ کے قومی ادرہ برائے الرجی کے ڈائریکٹر نے زور دیا کہ یہ اندازہ ایک ایسے کمپیوٹر ماڈل کی بنیاد پر لگایا گیا ہے جو عام طور پر غیر محتاط اندازہ دیتا ہے۔
تاہم ڈاکٹر فوسی کی جانب سے بتائے جانے والا اندازہ امراض سے بچاؤ اور امریکہ میں کنٹرول کے ادارے سی ڈی سی کی جانب سے لگائے جانے والے اندازوں کے حساب سے انتہائی محتاط ہے۔
سی ڈی سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے دو لاکھ سے 17 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔
تاہم اگر اموات کی تعداد ڈاکٹر فوسی کی جانب سے لگائے گئے اندازے کے قریب بھی ہوئی تو کووڈ 19 امریکہ کی تاریخ کی سب سے تباہ کن بیماریوں میں سے ایک ہو گی۔
Comments
Post a Comment