ایف16 طیارہ حادثہ، عینی شاہدین کا آنکھوں دیکھا حال
اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ . پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی ہے۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وہ کافی دیر سے اس طیارے کو دیکھ رہے تھے ، پائلٹ کبھی آسمان کی بلندیوں پر چلا جاتا تھا تو کبھی زمین کے قریب واپس آجاتا تھا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاک فضائیہ کا طیارہ پہلے آسمان کی بلندیوں پر موجود تھا پھر ایک دم سے زمین کی طرف آنا شروع کر دیا جس کے بعد ممکن طور پر پائلٹ سے طیارہ کنٹرول نہیں ہوا اور طیارہ شکرپڑیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔
Comments
Post a Comment