کیا تقریباً 10 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم میں کورونا وائرس پھیلنے کی پیشنگوئی کی گئی تھی؟

Contagion movie poster

اس فلم میں ایک کاروباری خاتون(پیلٹرو) ایک پراسرار اور مہلک وائرس کے ذریعہ ہلاک ہوجاتی ہے، جس سے وہ چین کے دورے کے دوران متاثر ہوتی ہے اور پھر یہ وائرس پوری دنیا میں ہنگامی صورتحال پیدا کردیتا ہے۔
فلم میں چین والا پہلو اس میں دیگر کچھ باتوں میں سے ایک ہے جو حقیقی زندگی سے معلوم ہوتی ہیں اور اسی بات نے حالیہ ہفتوں میں فلم کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

مماثلتیں

کونٹیجیئن فلم میں حقیقت کے ساتھ متاثر کن حد تک مماثلت ہے۔
اس فلم میں پیلٹرو کے کردار کو ایم ای وی ون نامی وائرس ہانگ کانگ کے ایک شیف سے ہاتھ ملانے سے لگتا ہے۔ اس شیف کو یہ وائرس ایک ذبح شدہ سور کو ہاتھ لگانے سے لگا تھا جو کہ ایک چمگادڑ سے متاثر ہوا تھا۔



اس کے بعد وہ گھر واپس آتی ہیں، شدید بیمار ہوجاتیں ہیں اور اس کے چند دن بعد ہی ہلاک ہو جاتی ہیں۔ ان کا بیٹا بھی جلد ہی مر جاتا ہے لیکن میٹ ڈیمن کا مدفعتی نظام، جو اس فلم میں ان کے شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں، اس وائرس سے انھیں محفوظ رکھتا ہے۔

Comments

The Dataspot said…
If it is true than very alarming that how it could be predicted